۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
حجت الاسلام والمسلمین بخشی

حوزہ / ایران کے شہر تاکستان میں دینی مدرسے کے پرنسپل نے کہا: خدا کی یاد سے غافل شخص کی زندگی میں آرام و سکون نہیں ہے اور آرام و سکون کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین حمید علی بخشی نے شہر تاکستان میں مدرسہ علمیہ شہید مصطفی خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے طلاب کو قرآنی آیات سے استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: دینی طلاب کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو قرآنی آیات کے معانی اور مفاہیم سے آگاہ کریں کیونکہ قرآنی آیات انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کو بیان کرتی ہیں۔

شہر تاکستان میں دینی مدرسے کے پرنسپل نے کہا: آج کا مسلمان اپنی زندگی میں تلاوت قرآن کریم کی طرف بہت کم توجہ دیتا ہے جبکہ ایمان کا استحکام، روحانی بیماریوں کا علاج،  دعا کی قبولیت، غم و اندوہ کا دور ہونا اور ترقی و کمال کے درجات پر پہنچنا یہ سب تلاوت قرآن کے نتائج میں سے ہیں۔

 انہوں نے کہا: خدا کی یاد سے غافل شخص کی زندگی میں آرام و سکون نہیں ہوتا اور آرام و سکون کے بغیر زندگی گزارنا عذاب ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین بخشی نے آخر میں کہا: بہشت کے درجے قرآنی آیات کی شناخت کے اعتبار سے تقسیم کیے گئے ہیں اور انسان جس قدر قرآن کریم کی شناخت رکھتا ہوگا وہ اتنا ہی بہشت کے درجات کا بھی مالک ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .